پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔والدین بچوں کی پرورش اور اساتذہ ذہنی پرورش کرکے انہیں مستقبل کا کار آمد شہری بناتے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وہ محبت بھری ہستیاں ہیں جو کبھی نرم تو کبھی گرم ہوکر طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں۔اساتذہ کے رویے جتنے خوبصورت ہونگے وہ اتنا ہی شاگردوں کے محبو ب اور قریب ہونگے۔محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہیں اور گریڈ مقرر کیے ہیں تاکہ انہیں ان کا مناسب حق مل سکے ۔