کیلے کے چھلکے کتنے مفید ،جان کر دنگ رہ جائیں گے

کیلے کے چھلکے کتنے مفید ،جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد:آج کل تو کیلوں کا ریٹ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ہر امیر اور غریب کی پہنچ میں ہیں ۔ہم اکثر کیلے کے چھلکے اتار کر پھیک دیتے ہیں مگر ہم یہ نہیں جانتے کہ یہ چھلکے کتنے مفید ہیں ۔چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کتنے مفید ہوتے ہیں ۔

کیلے کے چھلکے کے چند دلچسپ اور مفید استعمال ملاحظہ کریں:

خارش، سوزش، داد سے نجات

 

کیلا انسانی جلد کی صحت کےلیے بہترین ہے۔ جلد پر خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کےلیے کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خارش اور سوزش سے متاثرہ حصے پرکیلے کا چھلکا مسلنے سے افاقہ ہوگا جب کہ جلد کے کسی حصے پر داد کی جلن پر کیلے کا چھلکا رگڑنے سے راحت محسوس ہوتی ہے۔

وزن گھٹائیں

 

بڑھتے وزن سے آپ کو فکرمندی لاحق ہے تو اب اطمینان رکھیں کہ قدرت نے کیلے کے چھلکے میں وزن گھٹانے کا علاج رکھا ہے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد دو عدد کیلے کے چھلکوں کے اندرونی حصے میں موجود سفید گودے کو نکال کر چھلکے کو پیس کر کھالیں اور رات کے کھانے سے پرہیز کریں۔ ایک مہینے تک یہ عمل جاری رکھنے سے حیران کن نتائج سامنے آئیں گے اورکم از کم 5 پاونڈ تک وزن میں کمی آئے گی۔

دانت چمکائیں

آپ دانتوں کے پیلے پن سے پریشان ہیں تو فکر نہ کریں، بس ایک کیلے کا چھلکا لیں اور چمچے سے چھلکے کا سفید گودا الگ کرکے اسے پیس لیں۔ اب اس پیسٹ کو دن میں کم ازکم دو بار ضرور لگائیں۔ یہ عمل 15 دن تک جاری رکھنے سے دانتوں کا پیلا پن دور اور چمک پیدا ہوگی۔ کیلےکےچھلکے میں موجود پوٹاشیم، میگنیشیم اور مینگنیز دانتوں پر جمے پیلے پن کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

درد کا علاج

سر میں درد ہویا ایڑی میں، دوا کھانے کی ضرورت نہیں۔ بس کیلے کے چھلکے کا پیسٹ متاثرہ جگہ پرلگائیں اور درد کو دور بھگائیں۔ چھلکے میں موجود میگنیشیم شریانوں میں سرایت کرکے درد کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔