مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف کی لندن روانگی تاخیر کا شکار

مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف کی لندن روانگی تاخیر کا شکار

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن روانگی کے لئے طیارہ پرواز بھرنے کے بعد دوبارہ رن وے پر آ گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی کی فلائٹ پی کے 757 طیارے نے لندن کے لئے پرواز بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ دوبارہ رن و ے پر آ گیا۔  نواز شریف کے ہمراہ ان کے سیکریٹری محمد حنیف خان اور مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل بھی ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف جس طیارے میں سوار تھے اس میں ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد طیارے کو دوبارہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے خاتون مسافرو اتار لیا گیا ہے اور اسے 12 بجے کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی بیمار پرسی کریں گے اور چند روز وہیں قیام کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لئے اس سے قبل بھی لندن گئے تھے اور 25 ستمبر کو واپسی پر وہ پہلی مرتبہ 26 ستمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے نواز شریف کے طیارہ روکے جانے کے اطلاع کے بعد خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی ۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں