رونالڈو نے فلاحی مقصد کیلئے اپنا ایوارڈ 6 لاکھ یورو میں نیلام کر دیا

رونالڈو نے فلاحی مقصد کیلئے اپنا ایوارڈ 6 لاکھ یورو میں نیلام کر دیا

میڈرڈ: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلاحی مقصد کیلئے اپنا بیلون ڈی آر ایوارڈ 6 لاکھ یورو میں نیلام کر دیا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم ’میک اے وش فاﺅنڈیشن ‘ کو دی جائے گی جو زیر علاج بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

رونالڈو یہ ایوارڈ اب تک چار بار حاصل کر چکے ہیں سب سے پہلے انھیں یہ اعزاز 2008 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ملا تھا پھر اس کے بعد انھوں نے اپنے موجودہ کلب رئیل میڈرڈ کی جانب سے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے 2013، 2014 اور 2016 میں اپنے نام کیا ہے۔

انھوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بھی شیئر کی ہے جسے کافی پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ رونالڈو نے 2013 میں ملنے والی ٹرافی نیلام کی جسے اسرائیلی بزنس مین ایڈان اوفیر نے حاصل کر لیا۔ اس موقع پر جوز مورینہو اور پیپ گورڈیولا بھی موجود رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں