گاڑیوں کے شیشے سیاہ کرائے جاسکتے ہیں, سعودی محکمہ ٹرانسپورٹ

گاڑیوں کے شیشے سیاہ کرائے جاسکتے ہیں, سعودی محکمہ ٹرانسپورٹ

ریاض:سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے مالکان کیلئے خلاف ورزی سے بچنے کیلئے شیشے کالے کرنے کا قانونی طریقہ کار جاری کردیا۔ محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر گاڑیوں کے مالکان کو توجہ دلائی کہ شیشے اس انداز سے رنگین کئے جائیں جس سے گاڑی میں بیٹھے ہوئے افراد کو باہر سے دیکھا جاسکے ۔ تصویریں اور نقش و نگار بنانے سے گریز کیا جائے۔

محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ صرف عقبی نشستوں کے شیشے ہی سیاہ کئے جائیں۔ لیموزین ، سامان بردار گاڑیوں، ٹیکسی ،شہروں کے اندر چلنے والی بسوں اور ایک دروزے والی اسپورٹس گاڑیوں کے شیشوں کو سیاہ کرنے کی اجازت نہیں۔ ایسی گاڑیاں جن کا ڈرائیونگ والا حصہ الگ ہوتا ہے انکے عقبی حصوں شیشے سیاہ کرائے جاسکتے ہیں۔