چینی سفیر سن وی ڈونگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کر دیا گیا

چینی سفیر سن وی ڈونگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کر دیا گیا

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔ اعزاز دینے کی پروقار تقریب صدر ہاﺅس اسلام آباد میں ہوئی۔ اعزاز دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کے سلسلے میں سن وی ڈونگ کی شاندار خدمات پر عطا کیا گیا۔ تقریب میں وزیر داخلہ احسن اقبال اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے پیر کے روز مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں سی پیک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ چین اپنا سب سے بڑا صنعتی بیس بلوچستان میں قائم کرے۔ ناصر جنجوعہ نے افغانستان میں چین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں