چار ماہ نوازشریف کے لیے بہت اہم ہیں، منظور وسان

چار ماہ نوازشریف کے لیے بہت اہم ہیں، منظور وسان

کراچی: سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے اپنی تازہ پیش گوئی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئے آئندہ چار ماہ بہت اہم قرار دیئے ہیں۔

منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اچھے دن آنے والے ہیں، لڑائی ہورہی ہے . دیکھتے ہیں نواز شریف اوراداروں کا رول کیا بنتا ہے ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہوگا، ملک تب ہی آگے چلے گا ۔ ہم چاہتے ہیں ، ہر سیاستدان صاف ہو، سب کا احتساب ہو. انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کو قائل ہونے میں وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چار ماہ نوازشریف کے لئے بہت اہم ہیں۔