اردو ٗ چائنہ لغات کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی

اردو ٗ چائنہ لغات کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان اور چین پہلی مرتبہ دونوں ممالک کی زبانوں یعنی اردو اور چینی پرمشتمل جامع لغت کی تیاری کی منصوبہ زیر غورہے۔یہ لغت دونوں ممالک کے عوام میں زبان کی رکاوٹ دورکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی


تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی اردوسائونڈڈکشنری جون 2018ء میں مکمل ہوجائے گی اور اس پر کام جاری ہے جبکہ حکومت پاکستان نے چین حکومت کے تعاون کیساتھ اردو چینی لغات پر بڑی تیزی سے کام شروع کر رکھا ہے ایک ویب سائٹ بھی بنائی جا چکی ہے جس پر اڑھائی لاکھ سے زائد الفاظ کمپیوٹر کے’ بیٹا ورژن‘ میں دستیاب ہیں۔