پاکستان کو سری لنکا سے جیتنے کیلئے فاسٹ بائولر کو کھلانا پڑے گا : عاقب جاوید

پاکستان کو سری لنکا سے جیتنے کیلئے فاسٹ بائولر کو کھلانا پڑے گا : عاقب جاوید

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے سری لنکا کیخلاف جیتنا ہے تو اسے فاسٹ فائولر کو کھلانا پڑے گا ۔


قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کامیابی کے لئے پاکستان کو فاسٹ بائولرز کی ضرورت ہے ان وکٹوں پر 150 کی رفتار سے گیند کرنے والا فاسٹ بائولر ہی کامیاب ہوسکتا ہے ۔ پاکستانی فاسٹ بائولرز کو ریورس سوئنگ پر بھی عبور حاصل کرنا ہوگا


انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے یاسر شاہ کو دوسرے اینڈ سے سپورٹ فراہم کرنا ہوگی میڈم فاسٹ بائولرز کے متحدہ عرب امارات میں کامیاب نہیں ہوسکتے ابوظہبی ٹیسٹ صرف دبائو لینے کے باعث ہارے ہیں۔ہمارے کھلاڑیوں کو دبائو میں واضح حکمت عملی کے ساتھ کھیلنے کی عادت اپنانا ہوگی جب تک ہم اٹیکینگ کرکٹ نہیں کھیلیں گے اس وقت تک جیت ہم سے دور رہیں گے اس لیے ہمیں اچھے فاسٹ بائولرز کو کھلانا ہوگا۔