سعودی ولی عہد نے فلاحی کاموں کے لیے سرگرم تنظیموں کے لیے 16 ملین ریال عطیہ کر دیئے

سعودی ولی عہد نے فلاحی کاموں کے لیے سرگرم تنظیموں کے لیے 16 ملین ریال عطیہ کر دیئے

جدہ :سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے القصیم کے علاقے میں فلاحی کاموں کے لیے سرگرم تنظیموں کے لیے 16 ملین ریال کی رقم عطیہ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ریال کی رقم’ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز‘ اسپورٹ پروگرام کے ذریعے مملکت کے مختلف علاقوں میں شہری بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔س رقم سے القصیم کے علاقے مین 7 ہزار 296 افراد مستفید ہوں گے۔ امدادی رقم سے یتیم بچوں کی کفالت، سرطان کے مریضوں کے علاج، معاشی طور پر کم زور نوجوان بچیوں اور نوجوانوں کی شادی، معذور افراد کی دیکھ بحال اور خاندانی ترقی اور بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعودی کی طرف سے جاری کردہ امدادی رقم القصیم گورنری میں عوامی بہبود کےشعبوں میں کام کرنے والی 12 امدادی تنظیموں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ انائب خادم الحرمین شریفین کے سپورٹ پروگرام کے تحت 23 مختلف تنظیموں کے ذریعے معاشرے کے مستحق افراد کی بہبود کے لیے عطیات دیے گئے۔