سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جہاں فاسٹ باو¿لر لاستھ مالنگا کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر دیا گیا۔آل راونڈر اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کے باعث سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن حیران کن طورپر دھنشکا گناتھیلاکا کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل اور چمارا کپوگیدرا بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
سری لنکن سلیکٹرز نے موجودہ ناقص فارم اور 2019 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے لاستھ ملنگا کا انتخاب نہ کرتے ہوئے انہیں ا?رام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، لہیرو تھریمانے، کشال مینڈس، ملیندا سری وردنا، چمارا کاپوگیدرا، تھسارا پریرا، سکوگے پرسنا، نووان پرادیپ، سورنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا، وشوا فرنینڈو، اکیلا دھننجایا اور جیفری وانڈرسے پر مشتمل ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے ہو گا۔