کراچی کے جنونی چاقو والے کے پیچھے بلیو وہیل گیم

کراچی کے جنونی چاقو والے کے پیچھے بلیو وہیل گیم

کراچی : چاقو لیکر خواتین پر حملہ کرنے والے جنونی قاتل کے بارے میں اہم انکشاف ٗ کیا اس کی حرکتوں کے پیچھے خود کش گیم بلیو وہیل کا عمل دخل ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر خواتین کو اپنے چاقو کا نشانہ بنانے والاجنونی قاتل دراصل پراسرار حرکتیں کر رہا ہے۔ وہ کسی خاتون سے کوئی چیز چھیننے کی کوشش نہیں کرتا ٗ کوئی پیسے نہیں چھینتا بس کہیں سے آکر چاقو مارتا ہے چلا جاتا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق اس کی ان حرکات کے پیچھےکوئی تحریک کاربند ہے اور یہ بلیو وہیل گیم بھی ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے اسے بلیو وہیل گیم میں یہ ٹاسک ملا ہو ۔ یا پھر ہو سکتا ہے کہ وہ انتہائی درجے کا جنونی قاتل بھی ہو سکتا ہے۔