آئی ایس آئی کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں کا امریکی بیان مسترد کرتے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

آئی ایس آئی کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں کا امریکی بیان مسترد کرتے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :دفتر خارجہ نے آئی ایس آئی کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں کا امریکی جنرل کا بیان مسترد کرتے ہوئے اسے افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش قرار دیا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے دہشت گردوں کے ساتھ آئی ایس آئی کے رابطے کے حوالے سے امریکی جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے جنرل ڈن فورڈ کا بیان بے بنیاد ہے، دہشت گرد گروپوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے فیصلہ کن جنگ کے ذریعے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کیے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے جس کے ذریعے اپنے علاقے دہشتگردی سے پاک کیے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی تاہم افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کسی قسم کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی۔