شعیب ملک نے ملتان سلطان میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

شعیب ملک نے ملتان سلطان میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

لاہور: قومی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد شعیب ملک نے اپنی فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب وہ کراچی کی جگہ ملتان میں شامل ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز اگلے سیزن میں شعیب ملک کو برقرار نہیں رکھنا چاہتی، آل راونڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں، توقع ہے کہ وہ اس کیلیے بطور کپتان یا پھر عام کھلاڑی کی حیثیت سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کے اونرجاوید آفریدی سے اختلافات کے بعد فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا، وہ اب کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کا انعقاد آئندہ برس کے اوائل میں ہوگا، پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں متوقع ہیں۔