افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت قبول کرلی

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد:افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیاہے ۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔
اشرف غنی کو اس سے قبل چار مرتبہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے معذرت کر لی تھی لیکن اب انہوں نے آرمی چیف کی دعوت کو قبول کر لیاہے۔افغان صدر کی جانب سے پاکستان دورے کی دعوت کو قبول کرنا پاکستان اور افغان عوام کیلئے انتہائی خوش آئند بات ہے۔