غلطی ٹھیک کرنے پر پورے ایوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں : سید نوید قمر

غلطی ٹھیک کرنے پر پورے ایوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں : سید نوید قمر

اسلام آباد:سید نوید قمر نے کہا کہ غلطی جس سے بھی ہوئی اسے ٹھیک کرنے پر پورے ایوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج اس معاملے پر اتفاق رائے سے ترمیم ہوگئی ہے،اس سے یہ پیغام آیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اس اسمبلی نے ایک بے وجہ کا تنازعہ حل کرلیا اس پر ایوان اور سپیکر مبارکباد کے مستحق ہیں۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ المناک غلطی کی وجہ سے ایک مسئلہ کھڑا ہوا پورے ملک میں ہلچل مچی تھی،یہ ایک حساس اور جذبات کو مجروح کرنے والا معاملہ تھا،سمجھ نہیں آرہی اس کو کیوں چھیڑا گیا،اس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے،تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سرجوڑے اور سپیکر نے اپنا کردار ادا کیا،گزشتہ روز اس کو اصل شکل میں بحال کرنے پر اتفاق ہوا۔ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اسمبلی نے فوری طور پرترمیم کی،سینیٹ سے بھی جلد اس ترمیم کی منظوری کی توقع ہے۔