کراچی میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا ٗ 2افراد جاں بحق

کراچی میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا ٗ 2افراد جاں بحق

کراچی:کراچی میں ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھارہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران شہر میں 2 افراد ڈینگی بخار سے انتقال کرگئے۔


اطلاعات کے مطابق شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔کراچی میں اب تک ڈینگی بخار سے 1300 افراد اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


شہر میں ڈینگی کے علاوہ چکن گونیا کے بھی کیس سامنے آرہے ہیں اور ایک ماہ میں 67 افراد چکن گونیا کے بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ شہری ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں اور گھروں میں مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں جب کہ واٹر ٹینکوں کی صفائی رکھیں اور پانی کو کھلا نہ چھوڑیں۔