اسپین نے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

اسپین نے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

میڈرڈ:اسپین نے کاتالونیا کی ریاستی حکومت کے خلاف اختلافات کے حل کے لئے ہر طرح کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے اسپین کی مرکزی حکومت نے جمعرات کو کاتالونیا علاقے کی خودمختاری کے لئے ریفرنڈم پر اختلافات کے حل کے لئے کسی غیرملکی حکومت یا ادارے کی ثالثی کے لئے کاتالونیا علاقے کے صدر کی درخواست مسترد کر دی-
اسپین کے وزیراعظم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ حکومت، کسی بھی غیرقانونی مسئلے پر مذاکرات نہیں کرے گی- کاتالونیا علاقے کی مقامی انتظامیہ کے صدر کارلس پوجد مونت، اس سے پہلے بھی کاتالونیا کی خودمختاری کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم کے مسئلے پر مرکزی حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے بارہا ثالثی کا مطالبہ کر چکے ہیں-
واضح رہے کہ کاتالونیاکے عوام نے اتوار کو میڈرڈ کی مخالفتوں اور ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود اسپین سے کاتالونیا کی آزادی کے لئے ریفرنڈم میں حصہ لیا تھا-