روہت شیٹھی نے سلمان خان کیساتھ کام کرنیکی خواہش ظاہر کردی

ممبئی : مایہ ناز بالی و وڈ ہدایت کار روہت شیٹھی نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز روہت شیٹھی جواداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے ساتھ متعدد فلموں پر کام کر چکے ہیں لیکن ابھی تک اداکار سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کا کہنا ہے کہ میں ضرور سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن اس وقت میرے پاس کوئی معیاری سکرپٹ نہیں ہے ،مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے معیاری سکرپٹ کا انتظار ہے۔