عمران خان کی سالگرہ سے متعلق بڑا ابہام سامنے آگیا

عمران خان کی سالگرہ سے متعلق بڑا ابہام سامنے آگیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سالگرہ سے متعلق بڑا ابہام سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 65 ویں سالگرہ آج بروز5 اکتوبر کو منائی جارہی ہے مگر ان کی سالگرہ سے متعلق بڑا تضاد اس وقت سامنے آیا جب ان کے قومی شناختی کارڈ کی مبینہ کاپی سامنے آئی، شناختی کارڈ پر عمران خان کی تاریخ پیدائش 25 نومبر 1952 درج ہے جبکہ گوگل سمیت انٹر نیٹ کی مختلف مستند ویب سائٹس پر ان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر 1952 ہے۔


تاہم دوسری جانب اگر عمران خان کے ماضی کے انٹرویو پر غور کیا جائے تو کئی مرتبہ وہ خود کو ”عقرب“ کہہ چکے ہیں ، جس کا دورانیہ 21 اکتوبر سے 20 نومبر ہے، جبکہ موجودہ تاریخ پیدائش کے مطابق ان کا شمار ”میزان میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 21 ستمبر سے 20 اکتوبر ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان کی حیثیت سے بھی جانیں جاتے ہیں ، ان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا، ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے کرکٹ کی دنیاکو خیر آباد کہتے ہوئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔