گوگل کا ٹوان ون لیپ ٹاپ ”پکسل بک “ متعارف

گوگل کا ٹوان ون لیپ ٹاپ ”پکسل بک “ متعارف

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی گوگل نے ایک نئے ٹوان ون لیپ ٹاپ ، پکسل بک، متعارف کروا دیا۔ اس کنورٹیبل ڈیوائس کا ڈسپلے 12.3 انچ(235 پی پی آئی ) ہے۔اسے انٹل کور آئی 5 یا آئی 7اور 16 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے

۔
پکسل بک میں ایک فیچر Instant Tethering کا بھی ہے، جس سے پکسل بک فورا ہی آپ کے سمارٹ فون سے کنکٹ ہوجاتا ہے۔ پکسل فون سے تو یہ بہت تیزی سے کنکٹ ہوتا ہے۔ پکسل بک کی بیٹری لائف 10 گھنٹے ہے۔ اسے صرف 15 منٹ چارج کر کے 2 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ گوگل کے بنائے گئے تمام لیپ ٹاپس میں سب سے پتلا ہے۔ اس کی موٹائی 10 ملی میٹر ہے اور اس کا وزن صرف ایک کلوگرام ہے۔ یہ پہلا لیپ ٹاپ ہے نس میں گوگل اسسٹنٹ بلٹ ان ہے۔

گوگل نے ایک پکسل بک پین کا بھی اعلان کیا ہے جو گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرے گا۔ پکسل بک کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ پکسل بک پین کی قیمت 99 ڈالر ہے۔ پکسل بک کے پری آرڈر تو شروع ہوگئے ہیں لیکن اسے 31 اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔