ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 فوجی ہلاک، 3 زخمی

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 فوجی ہلاک، 3 زخمی
کیپشن: Image by Rudaw

انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی صوبے بطمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 ترک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔


گورنر بطمان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، حکام نے ترک فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔


دھماکے کے بعد ترک فوج اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب ترک فوج کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں ترک باغیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے نتیجے میں 13 باغی مارے گئے۔