معروف ٹی وی اینکر کو جیل سے رہائی مل گئی

معروف ٹی وی اینکر کو جیل سے رہائی مل گئی

نئی دہلی:بھارتی عدالت نے معروف ٹی وی اینکر اور پروڈیوسر صہیب الیاس کو بیوی کو قتل کر نے کے الزام سے بری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق صہیب الیاس بھارتی ٹی وی چینل پر کرائم شو کرتے تھے اور انہیں گزشتہ سال دسمبر میں 18 سال قبل اپنی بیوی کو قتل کر نے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل کی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں الزام سے بری کر دیا گیا ہے ۔اس سے قبل سال کے شروع میں انہیں عدالت کی جانب سے چار ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا کیونکہ ان کی دوسری بیوی کی طبیعت ناساز تھی ۔

 گزشتہ سال 16 دسمبر کو صہیب الیاس کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد عدالت نے انہیں بیس دسمبر کو عمر قید کی سزا سنائی اور کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو قتل کیا لیکن موت کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔