اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

 اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
حسین حقانی کے کراچی میں گھر پر اشتہار چسپاں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عدالت نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ دائمی وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کی رپورٹ پر جاری کیے گئے۔


اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حسین حقانی نے سفارتخانے کے 2 ملین ڈالر فنڈز میں خورد برد کی۔ حسین حقانی جان بوجھ کر روپوش ہو چکا ہے۔ حسین حقانی کے کراچی میں گھر پر اشتہار چسپاں کیا گیا۔

عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کر دی۔ ایف آئی اے نے مارچ 2018 میں حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔