این اے 249 : ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،شہباز شریف کی درخواست خارج

این اے 249 : ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،شہباز شریف کی درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی این اے 249 کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کو الیکشن کمیشن نے خارج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی سے شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پرسماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے فیصل واوڈا اورشہبازشریف کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران شہباز شریف اور فیصل واوڈا کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کی ہدایت کر دی۔


خیال رہے کہ این اے 249کراچی سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا 35ہزار344ووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف 34ہزار 626ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔