شہباز شریف کی گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے، خورشید شاہ

 شہباز شریف کی گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے، خورشید شاہ

لاہور: نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے گرفتاری کو پارلیمان کی توہین قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے،حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریزکرے، 100 روزہ پروگرام کی ناکامی پرحکومت ایسے قدم اٹھا رہی ہے۔

 
واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں اّشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا،آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔