آسٹریلیا کیخلاف سیریز، شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کیخلاف سیریز، شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر
فوٹو فائل

دبئی : نوجوان پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان گروئن انجری سے اب تک صحتیاب نہیں ہو سکے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔شاداب ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے جس کے سبب وہ آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


نوجوان اسپنر کی انجری کے سبب پاکستان کا یاسر شاہ سمیت میچ میں دو لیگ اسپنر کھلانے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا ہے اور اب ممکنہ طور پر آل راؤنڈر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔شاداب کی انجری کے ساتھ ہی تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت بھی یقینی ہو گئی جنہیں ابتدائی طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ماہرین کی جانب سے تنقید کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ اور وہاب ریاض یا میر حمزہ شامل ہوں گے۔