شہباز شریف کی گرفتاری عوامی مینڈیٹ پرشب خون ہے ، مولانا فضل الرحمان

 شہباز شریف کی گرفتاری عوامی مینڈیٹ پرشب خون ہے ، مولانا فضل الرحمان
فوٹو فائل

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جو سر اٹھانے کی کوشش کرے گا، نیب اس کے سر ڈنڈا مارے گی.


ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں ایسے فیصلے آنے چاہییں، جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے، 1993سےسن سن کر کان پک گئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے.مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پرشب خون ماراگیا، عوامی رائے چوری کی گئی.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کی جائے گی، ملک میں صرف سیاست دانوں کی دولت کی بات کی جاتی ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے.

یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.