خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کانام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ، فواد چوہدری

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کانام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ، فواد چوہدری
کیپشن: تصویر بشکریہ فواد چوہدری ٹوئٹر

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا سعد رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اور وفاق قانون کے تحت نیب کی مدد کرے گا جبکہ نیب کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔

e764f44536020b84df4fa304e38e149c

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان سے پہلے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ خواجہ برادران کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ضمنی الیکشن سے پہلے دھاندلی کی گئی ہے ۔