شہباز شریف کی گرفتاری ، مسلم لیگ ن کے کارکنان کا نیب آفس کے باہر احتجاج

شہباز شریف کی گرفتاری ، مسلم لیگ ن کے کارکنان کا نیب آفس کے باہر احتجاج
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور :سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے گرفتار کرلیا، مسلم لیگ ن کے صدر کی گرفتاری کے بعد کارکنان نیب لاہور کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے اور اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان نے نیب آفس کے باہر احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد رینجرز اور پولیس کے بھاری نفری نیب آفس پہنچ گئی ہے ۔جو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے ۔

یاد رہے کہ آج لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ،شہباز شریف صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے گئے تھے۔

شہباز شریف کوکل لاہور کی احتساب عدالت پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار ملزم فواد حسن فوادکے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں حکومت پنجاب کی طرف سے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔