خواجہ برادران کی درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

خواجہ برادران کی درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی
کیپشن: احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کی درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی۔ سلمان رفیق کے وکیل امجد پرویز نے نکتہ اٹھایا کہ ان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں قابل پیش رفت نہیں ہے اس لئے فرد جرم ختم کی جائے۔

نیب کے وکیل حافظ اسد نے مخالفت کی اور بتایا کہ ایک مرتبہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ اس پر نظرثانی نہیں ہوتی۔ آئندہ سماعت پر سعد رفیق کے وکیل اشتر اوصاف علی اسی نکتہ پر دلائل دیں گے۔

اس سے پہلے احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالتی حکم پر دونوں بھائیوں کو پیش کر دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کی احتساب عدالت کے احاطے میں پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

خواجہ برادران سے راجہ پرویز اشرف، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ احتساب عدالت نے حکم دیا کہ کمرہ عدالت میں کوئی سیلفی نہ بنائے۔ خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ انہیں بے بیناد الزام میں گرفتار کیا گیا۔