سری لنکا کا پاکستان کو 166 رنز کا ہدف

 سری لنکا کا پاکستان کو 166 رنز کا ہدف
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے  پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 166 رنز کا ہدف دےدیا ۔ سری لنکا کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھلاکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔  

دوسری وکٹ پر راجاپکسایا اور فرنینڈو نے 36 رنز جوڑے ، فرنینڈو 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ تیسری وکٹ راجاپکسایا کی صورت میں گری جو 32 رنز بنا کر حسینین کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوئے۔

 

انیسویں اوور میں 153 کے مجموعے پر محمد حسنین نے مسلسل دو گیندوں پر شاناکا اور جایاسوریا کی وکٹیں حاصل کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی اور آئی لینڈرز کو مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز پر اکتفا کرنا پڑا جب کہ اوڈانا 5 اور ڈی سلوا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

گرین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب بولر قرار پائے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔