سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی,  پاکستان کی  پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی  پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، پانچویں اوور میں گرین شرٹس کے 3  مایہ ناز کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔  طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا۔  احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر  پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 46 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی  لیکن ٹیم کو مکمل تباہی سے نہ بچا سکے، آؤٹ آف فارم سرفرا ز احمد اس بار بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہ دے سکے اور 24 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنا کر ٹاؤ اسکورر رہے۔آصف علی 6، عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر ایک اسکور پر چلتے بنے۔

 

سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور پرادیپ نے 3،3 جب کہ ڈی سلوا نے 2 اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔