بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز

بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: ملک کی موجودہ  سیاسی صورتحال  کے  پیش نظر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے  اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی میں رابطہ کیا ہے ،  دونوں رہنماؤں کے  درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ بلاول کل اسفند یار ولی خان سے ملاقات کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ، ملاقات شام4 بجے اسلام آباد میں ہو گی، اسفندیار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی۔