کورونا کا شکار ٹرمپ مداحوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے

کورونا کا شکار ٹرمپ مداحوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے

واشنگٹن:کورونا کا شکار امریکی صدر ہسپتال کے باہر موجود اپنے مداحوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے سڑک کنارے کھڑے اپنے کارکنوں کو گاڑی میں بیٹھے ہاتھ ہلایااور سب کا شکریہ ادا کیا۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ گاڑی میں مختصر سفر اور ہوا خوری کے بعد دوبارہ واپس ہسپتال چلے گئے۔


امریکی صدر کے معالجین اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر کی صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ ہسپتال منتقلی پر بھی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی صدر میں درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔


 تاہم اب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کرنے سے قبل سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں وائٹ ہاؤس میں ہی آکسیجن سپورٹ دی گئی تھی۔