( ن) لیگ نے پنجاب میں سیاسی  جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

( ن) لیگ نے پنجاب میں سیاسی  جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)نے صوبہ پنجاب میں سیاسی  جلسوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ۔

جاری کردی شیڈول کے مطابق  مسلم لیگ( ن) کے زیر اہتمام 15اکتوبرکو راولپنڈی، 16اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 26اکتوبر کو مظفر گڑھ میں جلسے منعقد کیے جائیں گے.

2 نومبر کو سرگودھا، 6نومبر کو فیصل آباد، 10نومبرکو ساہیوال، 23نومبر کوملتان اور30نومبر کو بہاولپور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔