نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ،ایک درجن سے زائد رہنما بھی شامل

نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ،ایک درجن سے زائد رہنما بھی شامل

لاہور: نوازشریف کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمہ میں ایک درجن سے زائد رہنما بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف غداری  کی درج کی گئی ایف آئی آر میں راجہ ظفر الحق،سردارایازصادق،شاہد خاقان عباسی،خرم دستگیر، پرویز رشید ، رانا ثنااللہ ، مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر کو بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔


رہنمامسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے نوازشریف کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےپرردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مشرقی پاکستان میں غدار بنائے، پھر بلوچستان،سندھ،خیبر پختونخوا اور اب پنجاب میں بھی  ریاست نے غداری کے مقدمے بنا ڈالے ۔


سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لگتا ہے حماقتوں سے بات کہیں آگے بڑھ گئی  ،پورا پاکستان غدار،صرف ایک محب وطن ہے۔