احتساب سے بچنے کیلئے نوازشریف نےر یاستی اداروں کیخلاف مہم شروع کی:وزیرداخلہ

 احتساب سے بچنے کیلئے نوازشریف نےر یاستی اداروں کیخلاف مہم شروع کی:وزیرداخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ احتساب سے بچنے کیلئے نوازشریف نےر یاستی اداروں کیخلاف مہم شروع کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ایک دفعہ پھر نواز شریف کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے،  احتساب سے بچنے کیلئے نوازشریف نےر یاستی اداروں کیخلاف مہم شروع کی،نوازشریف مجرم ہیں ،وہ بیماری کا بہانہ بناکر بیرون ملک گئے۔

بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈا کو فروغ دے رہے ہیں،نوازشریف جانتے ہیں لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔


گزشتہ روز بھی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے نوازشریف اور پر تنقید کے نشتر برسائے تھے اور کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ماضی میں مقبوضہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا تھا تاہم ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں۔