محمد زبیر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان مقرر

 محمد زبیر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان مقرر

کراچی : مسلم لیگ ن نے پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹٰی تشکیل دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو میاں محمد  نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے ۔جبکہ سپوکس پرسنز کمیٹی میں طلال چوہدری کو بھی شامل کیے گئے ہیں ۔  

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محمد زبیر محمد زبیرپارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق تمام امور کی ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے ۔ 

اس سے قبل مریم نواز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیانات جاری کرتی تھیں اور سابق وزیراعظم نے بھی اپنا اکاوئنٹ بنایا ہے ۔ سپوکس پرسز کی کمیٹی میں مصدق ملک ، محسن رانجھا، طلال چوہدری ، عظمیٰ بخاری اور عطااللہ تارڑ بھی شامل ہیں ۔ کمیٹی کے تشکیل سے قبل مریم اورنگزیب ہی تمام ذمہ داریاں نبھارہی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں  بھی افواہیں گردش کرتی رہی  ہیں کہ محمد زبیر نےنواز شریف کے نمائندے کے حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں بھی کی تھیں ۔ 

ترجمان پاک فوج کے بیان کے بعد پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقاتیں کیں تھیں۔ 

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں اور یہ ملاقاتیں ان کی درخواست پر ہوئیں۔ دونوں ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں ہوئی جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈنر ہوا یا نہیں اسکا کوئی علم نہیں، سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو حل کرنے دیں اور سیاسی قیادت کو بھی نہیں جانا چاہیے۔