جو زندگی کا اصل مقصد سمجھ لیتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں ‘ مہوش حیات

جو زندگی کا اصل مقصد سمجھ لیتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں ‘ مہوش حیات
کیپشن: تصویر :مہوش حیات انسٹاگرام

لاہور: نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انسان کو زندگی کا اصل مقصد سمجھنا چاہیے اور جو اسے سمجھ لیتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے ، ہمیں ایسی زندگی گزارنی چاہیے جس سے دل کو اطمینان نصیب ہو اور یہ اسی صورت ممکن ہے جبکہ آپ صحیح راستے پر چلیں گے اور اپنی زندگی میں اعتدال لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک انسان اپنی زندگی میں بے پناہ جدوجہد کرتا ہے لیکن اسے مطلوبہ نتائج نہ ملیں تو وہ وقت سے پہلے تھک جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انسان کونیک نیتی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھناچاہیے اور خدا کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں اطمینان چاہیے تو ہمیشہ صحیح راستے کا انتخاب کرو اس سے آپ کو وقتی مشکلات تو درپیش آئیں گی لیکن اس سے حاصل ہونے والا اطمینان طویل ہوگا اورغلط راستے پر چلنے والے وقتی اطمینان تو پا لیتے ہیں لیکن اس کے بعد ان کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے ۔