ن لیگ میں کچھ لوگ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں:آصف زرداری 

ن لیگ میں کچھ لوگ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں:آصف زرداری 

کراچی :سابق صدر آصف علی زردار ی نے نیب پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان خود نہیں بلکہ کسی کے کہنے پر دیا ہے ،خواجہ آصف نے اپوزیشن کے بنتے نئے اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی ۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہم نے شروعات کی ہیں اور حکومت کو پریشانی لگ گئی ہے ،اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنا کام کر رہی ہے اور بہترین طریقے سے کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں  زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جو کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ایسے لوگوں پر نظر رکھنا ہوگی ۔

خواجہ آصف نے میرے خلاف کسی کی ایماء پر بیان دیا ہے اوراپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب نواز شریف کے ساتھ ان کے تعلقات ٹھیک ہوگئے ہیں اب کسی کی تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ،اب تولوگوں کے ہاتھوں میں موبائل کی شکل میں کروڑوں ٹی وی ہیں ۔حکومت کو مزید کتنا وقت دینے بارے سوال پر آصف زرداری نے کہاکہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔