عدالت کے بغیر وکلا اور وکلا کے بغیر عدالت نہیں چل سکتی: چیف جسٹس آف پاکستان

Court, function, lawyers, Chief Justice, Pakistan, Justice Gulzar Ahmed

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ وکلا اور بینچ عدالتی سسٹم کا حصہ ہیں ، عدالت کے بغیر وکلا اور وکلا کے بغیر عدالت نہیں چل سکتی ۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فیصلے کی بات ہوتی ہے ، فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جج کی کوشش ہوتی ہے وکلا کیس پر آجائیں ۔ اداروں کو وکلا کے مسائل سن کر ان کا حل کرنا چاہئے ۔ تمام بار ممبران کو گھر کے لئے پلاٹ الاٹ ہوجائیں گے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث وکلا کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، ہفتے میں ایک دفعہ بار کے ممبران سے ملاقات ہوتی ہے ۔ عدالت کو وکلا سے شکایت ہوتی ہے کیس تیار کرکے نہیں آتے ۔