گوگل نے اینڈرائڈ 12 باقاعدہ ریلیز کر دیا

گوگل نے اینڈرائڈ 12 باقاعدہ ریلیز کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کا نیا ورژن ’اینڈرائڈ 12‘ ریلیز کر دیا ہے تاہم ابھی پکسل فونز سمیت کسی بھی دیگر فون کیلئے اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی اور صارفین کو اس کیلئے چند دن مزید انتظار کرنا ہو گا۔ 


گوگل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’آج ہم اینڈرائڈ اوپن سورس پراجیکٹ میں سورس کوڈ جاری کرتے ہوئے آفیشل طور پر اینڈرائڈ کا نیا ورژن لانچ کر رہے ہیں۔ پکسل فونز، گلیکسی سیریز، ون پلس، اوپو، رئیل می، ٹیکنو، ویوو اور شیاﺅمی کے سمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد نئی اپ ڈیٹ کیلئے چند دن مزید انتظار کریں۔‘ 


واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل کی جانب سے اوپن سورس پراجیکٹ میں کوڈ جاری کرنے کیساتھ ہی پکسل فونز کیلئے اپ ڈیٹ بھی جاری کر دی جاتی تھی مگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا اور کمپنی نے صرف اتنا ہی بتایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پکسل فونز کیلئے اپ ڈیٹ جاری کر دی جائے گی۔