لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے اہم اقدام، گاڑیوں میں جدید سسٹم نصب

لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے اہم اقدام، گاڑیوں میں جدید سسٹم نصب
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے گاڑیوں میں جدید سسٹم نصب کروا لئے ہیں اور اب پیٹرولنگ ٹیمیں کسی بھی مشکوک گاڑی اور کرمنل ریکارڈ کو باآسانی ٹریس کر سکیں گی۔ 
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پیرو فورس کی گاڑیوں میں جدید ٹیب نصب کر دی ہیں۔ لاہور پویس سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر اور سی او او سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے گاڑیوں میں نصب ہونے والے جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔ 
اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 8 گاڑیوں میں ٹیب نصب کئے جن میں جرائم پیشہ عناصر کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ پٹرولنگ ٹیمیں کسی بھی مشکوک گاڑی اور کرمنل ریکارڈ کو با آسانی ٹریس کر سکیں گی۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پیرو فورس کی گاڑیوں میں نصب کئے گئے جدید ٹیب میں ای چالاننگ ڈیٹا اور لائیو ویو کیمروں کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے باعث جرائم پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ 
سی او او سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے تمام ایل ٹی ای ہینڈ سیٹس میں ای ٹریفک ایپ انسٹال کر دی اور وائرلیس سیٹس میں مشکوک گاڑیوں اور ای چالاننگ کا مکمل ڈیٹا بھی فراہم کر دیا ہے۔