سابق اعلیٰ عہدیدار نے فیس بک کا ہی پول کھول دیا

Ex-Facebook Data Scientist,Sharp Criticisms To Congress,Former Facebook employee,Frances Haugen

فیس بک کے ہی ڈیٹا سائنسدان نے فیس بک کا ہی پول کھول دیا ،فرانسس ہاگن نے کہا فیس بک کی وجہ سے دنیا میں نفرت ،غلط معلومات اور سیاسی بد امنی پھیل رہی ہے ۔

 فیس بک  کی سابق ڈیٹا  سائنسدان ' فرانسس ۔ہاگن ' نے امریکی سینیٹ  کی کمیٹی برائے کامرس ،سائنس اور ٹرانسپوریشن کے سامنے انکشاف کیا کہ ’’فیس بک ‘‘نے صارفین کی حفاظت پر اپنے منافعے کو ترجیح دی ہے ۔

انہوں نے کہا  فیس بک ہمارے بچوں کو استعمال کر کے  معاشرے میں انتشار پھیلا رہا ہے ،فرانسس ہیگن کا کہنا ہے فیس بک انتطامیہ یہ سب کچھ جاننے کے باوجود اسے چھپاتی ہے ۔

 فرانسس ہوگن نے امریکی سینیٹ کو بتایا ہے کہ فیس بک کی مصنوعات بچوں اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں،ان کا کہنا ہے فیس بک کو معلوم ہو چکا ہے کہ لوگوں کے غصے کو ابھار کر ان کو اپنے پیچ پر زیادہ دیر تک روک سکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کےمنافع میں اضافہ ہوتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ منافرت والے مواد کی تشہیر سے معاشروں کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن وہ منافع کمانے کے لیے اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فرانس ہوگن کے انسٹاگرام کے بارے میں الزامات بہت سنگین ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک کی اپنی ریسرچ کے مطابق انسٹا گرام پلیٹ فارم نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ انسٹاگرام بھی فیس بک کی ہی ملکیت ہے۔