مریم کہتی ہیں میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں: شیخ رشید

مریم کہتی ہیں میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، مفتاح مفت میں مارا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔ مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں۔ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔ مفتاح مفت میں مارا گیا۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔ عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہو گی۔ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔ وزیر داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ ووٹ کو عزت دو گی چیخیں نکلیں گی۔ ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی۔‘ 

مصنف کے بارے میں