سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دیدی گئی

سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس پر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری ٹیم کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ اس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم کی آڈیو لیکس سے متعلق رپورٹ کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں