عید میلاد النبی ﷺ پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

 عید میلاد النبی ﷺ پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 سندھ حکومت  کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 9 اکتوبر کو سندھ  بھر میں  عام تعطیل کا اعلان کیا گیا  ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں کیا جا رہا ہے ،  مساجد میں  درود و سلام کی محافل  بھی منعقد کی جارہی ہیں ، جس میں نبی آخر الزماںﷺ کی  حیات مبارکہ  اور سیرت النبیﷺ بارے آگاہی دی جارہی ہے ۔