سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی

 گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  5 ڈالر  کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت  1709 ڈالر ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونا 2150 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا تاہم  آج بدھ کے روز اس میں   150 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت  ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے  ہوگیا  ہے۔