مکہ مکرمہ میں شوہر کو سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

مکہ مکرمہ میں شوہر کو سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

مکہ مکرمہ:شوہر کو دوران نماز  سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس خاتون کی تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافررائد اللحیانی نے کہا کہ حج ایام کے دوران جب حاجی منی سے مکہ نہیں آئے تھے اس وقت میں نے حرم مکی شریف میں یہ منظر دیکھا تھا کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو اپنے جسم سے سایہ کر رہی ہے جبکہ اس کا شوہر نماز میں مصروف ہے۔

وہ قیام کرتا تو اسے سایہ کرتی، وہ رکوع میں جاتا تو اپنی پوزیشن اس انداز سے بدلتی کہ سایہ اس پر رہے اور جب وہ سجدے میں جاتا تب بھی اپنا رخ بدل کر اس پر سایہ کرتی ۔

یہ منظر میں نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی ہزاروں لوگوں نے اسے پسند کیا، شعراءنے اس پر شعر کہے، ادباءنے اس پر نثر لکھا اور قدیم عرب شعراءکے منتخب کلام تصویر پر چسپاں کردیئے گئے۔ دیکھتے دیکھتے تصویر ٹرینڈ بن گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔